جمعہ, مارچ 21, 2025
اشتہار

بیٹی نے والد کو فروخت کرنے کا اشتہار دروازے پر لگا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بچے اکثر والدین سے کسی بات پر ناراضی کا اظہار کرتے ہیں لیکن جلد ہی دوبارہ گھل مل جاتے ہیں لیکن بھارت میں کمسن بچی نے والد کو فروخت کرنے کا اشتہار ہی گھر کے دروازے پر لگادیا اور قیمت بھی لکھ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھر کے دروازے پر اشتہار لگا ہوا ہے جس پر درج ہے ’والد برائے فروخت قیمت دو لاکھ روپے، مزید معلومات کے لیے ڈور بیل بجائیں۔

والد کی جانب سے شیئر کردہ پیغام میں لکھا گیا کہ ’چھوٹی سی تلخی پر 8 سالہ بچی نے ہمارے گھر کے دروازے پر والد برائے فروخت کا اشتہار لگادیا ہے۔‘

میلانچوہولک نے یہ بھی لکھا کہ ’’میں سمجھتا ہوں میری قیمت کافی کم رکھی گئی ہے‘‘۔

ایکس پر یہ پوسٹ 2 اکتوبر کی صبح لگائی گئی تھی، جسے تقریباً 30 ہزار افراد نے دیکھا اور دلچسپ تبصرے بھی کئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’دو لاکھ روپے بہت قیمت کھی ہے مجھے یقین ہے کہ میری بیٹیاں مجھے بیس روپے میں بیچ دیں گی۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں