جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

کراچی، معاشی تنگ دستی، 8 سالہ خوشی واٹر ٹینکر چلانے پر مجبور

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے شیر شاہ کی رہائشی 8 سالہ بچی گھریلو حالات اور معاشی تنگ دستی کے باعث واٹر ٹینکر چلانے پر مجبور ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق شیر شاہ کی رہائشی 8 سالہ خوشی انتہائی مہارت کے ساتھ واٹر ٹینکر چلاتی اور روزانہ رشید آباد کے علاقے میں پانی کی ترسیل کرتی ہے۔

سوشل میڈیا پر بچی کے ٹینکر چلانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تو اے آر وائی نیوز نے اسے تلاش کرلیا۔

آٹھ سالہ خوشی کا کہنا ہے کہ وہ اسکول جانے کی خواہش مند ہے مگر گھریلو حالات کی وجہ سے واٹر ٹینکر چلانے پر مجبور ہے۔ بچی کا کہنا ہے کہ اُس کے والد فالج کے مریض ہیں اس لیے وہ مجبورا ٹینکر چلا کر اپنے گھر والوں کی کفالت کررہی ہے۔ خوشی کے سڑک پر ٹینکر لے کر نکلنا ویسے تو قانون کی خلاف ورزی ہے کیونکہ اسے چلانے کے لیے باقاعدہ لائسنس جاری کیا جاتا ہے مگر حیران کن امر یہ ہے کہ اسے اب تک کسی پولیس والے نے روک کر چالان نہیں کیا۔

یاد رہے کہ شہر قائد میں پیش آنے والے بیشتر ٹریفک حادثات واٹر ٹینکر چلانے والوں کی غفلت کے باعث ہی پیش آتے ہیں جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع بھی ہوتا ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں