ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

اعجاز چوہدری اور محمود الرشید کا جسمانی ریمانڈ منظور

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعجاز چوہدری اور محمود الرشید کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت جج عبہر گل خان نے کی۔ اس موقع پر اعجاز چوہدری اور محمود الرشید کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں بغاوت، جنگ چھیڑنے اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل کر دیں۔ تفتیشی افسر استدعا کی کہ نئے الزامات کی تحقیقات کیلیے ملزمان کا دوبارہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

عدالت نے 16 ستمبر تک پی ٹی آئی رہنماؤں کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر 9 مئی کو ہونے والے پُرتشدد واقعات کے بعد 25 مئی کو دونوں رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اعجاز چوہدری کو ماڈل ٹاؤن جنکہ محمود الرشید کو لاہور میں اقبال ٹاؤن سے گرفتار کر لیا گیا تھا۔

اعجاز چوہدری کے بیٹے علی چوہدری نے بتایا تھا کہ والد ایک عزیز کے گھر مقیم تھے، پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، اہلکاروں نے گھر میں بزرگ خواتین سے بد تمیزی کی، والد کو چیئرمین سینیٹ کے احکامات کے باوجود بغیر وارنٹ گرفتار کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں