تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

فیصل واوڈا کی گفتگو لانگ مارچ کو خراب کرنے کی کوشش ہے، اعجاز چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے پارٹی رہنما فیصل واوڈا کی غیر معمولی اہمیت کی حامل پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

عمر سرفراز چیمہ اورمسرت جمشید چیمہ کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں اعجاز چوہدری نے کہا کہ آج پاکستان کے بڑے صحافی کا جسد خاکی ان کی ماں کے سامنے پڑا تھا، فیصل واوڈا کو اس قسم کی گفتگو نہیں کرنی چاہیے تھی۔

اعجازچوہدری نے کہا: ’فیصل واوڈا نے ایسی گفتگو کر کے عوام کو تکلیف پہنچائی ہے۔ پی ٹی آئی نے 26 سالہ تاریخ میں کبھی پُرتشدد احتجاج نہیں کیا۔ کبھی قانون ہاتھ میں نہیں لیا جس کی مثال 25 مئی ہے۔

فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس دیکھیں

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ احتجاج پُرامن ہوگا اور فیملیز شریک ہوں گی، علی نواز اعوان نے باقاعدہ انتظامیہ سے 4 نومبر کو جلسے کی اجازت لی، فیصل واوڈا نے وہ کھیل شروع کیا جس سے امن کو تار تار کا اندیشہ ہے، نازک وقت میں ایسی گفتگو حالات خراب کرنے کے مترادف ہے، فیصل واوڈا کا بیان مسترد کرتے ہیں۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا: ’ہم نے ہمیشہ پُرامن احتجاج اور ریلیاں نکالی ہیں۔ متنازع باتیں صرف شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ لانگ مارچ سے متعلق فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔ لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔‘

انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس نواز شریف کا بیان واضح کرتا ہے، ارشد شریف کے ٹوئٹ سامنے ہیں کس نے انہیں جانے پر مجبور کیا۔

دوسری جانب فیصل واوڈا کو پی ٹی آئی سینٹرل کور کمیٹی کے وٹس ایپ گروپ سے نکال دیا گیا۔ پارٹی پالیسی سے متعلق چیئرمین عمران خان، اسد عمر اور بابراعوان رائے دے سکیں گے۔ اسد عمر اور بابر اعوان نے پارٹی پالیسی سے متعلق ٹوئٹس کر دیے۔

ادھر اسد عمر نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا: ’فیصل واوڈا کا بیان پارٹی پالیسی یا مؤقف نہیں ہے۔ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر فیصل واوڈا کو شوکاز جاری کیا جا رہا ہے۔‘

Comments

- Advertisement -