The news is by your side.

Advertisement

’’تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے‘‘

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت ، پرویز الٰہی، مونس الٰہی سے وفاقی وزیر اعجاز شاہ نے ملاقات کی، اس موقع پر سینیٹر کامل علی آغا اور جی ایم سکندر بھی موجود تھے، اعجاز شاہ نے انٹرا پارٹی الیکشن میں کامیابی پر انہیں مبارک باد دی۔

اعجاز شاہ نے چوہدری شجاعت حسین کے لیےنیک خواہشات کا اظہار کیا، ملاقات میں ملکی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ اپوزیشن کا کام تنقید کرنا ہے، حکمران عوامی ریلیف کو ترجیح دیں، ملکی حالات تقاضا کرتے ہیں عوام کے حالات کو بہتر بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ میگا پراجیکٹس موخر کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

دوسری جانب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، سینیٹ انتخابات میں حصہ لیں گے، عمران خان ملکی معاملات احسن انداز سے آگے بڑھانے میں کوشاں ہیں۔

مونس الٰہی نے کہا کہ نریندر مودی کا پلوامہ ڈرامہ دنیا کے سامنے آچکا ہے، عالمی سطح پر بھارت بے نقاب ہورہا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں