تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

اعجاز الحق نے عمران خان کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا

سابق وزیراعظم عمران خان سے مسلم لیگ (ضیا) کے سربراہ اعجاز الحق نے ملاقات کرکے انہیں اپنی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان سے مسلم لیگ (ضیا) کے سربراہ اعجاز الحق نے ان کی رہائشگاہ بنی گالہ میں ملاقات کی اور انہیں اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ ملاقات میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر اعجاز الحق نے کہا کہ عمران خان، شیخ رشید اور دیگر پر مقدمات کا اندراج افسوسناک ہے اس طرح کے طرز عمل سے ملک انتشار اور انارکی کی طرف جائے گا۔

اعجاز الحق نے کہا کہ ملک میں اب امن کا واحد حل جلد از جلد نئے انتخابات کا انعقاد ہے۔ اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اعجاز الحق کی حمایت پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شعائر اسلام کی توہین کے الزام پر سابق وزیراعظم عمران خان، فواد چوہدری، شیخ رشید، شہباز گل سمیت ڈیڑھ سو سے زائد افراد کے خلاف فیصل آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان، شیخ رشید، فواد چوہدری، شہباز گل سمیت ڈیڑھ سو سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج

مقدمہ درج ہونے کے بعد شیخ رشید کے بھتیجے اور پی ٹی آئی ایم این اے راشد شفیق کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کرکے فیصل آباد منتقل کر دیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -