تازہ ترین

’ایک ہے نگار‘ نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے

پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر بنائی گئی ٹیلی فلم کو دیکھ کر جہاں زیادہ تر شائقین آبدیدہ ہوئے، وہیں سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کی اداکاری کی بھی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

’ایک ہے نگار‘ کو اے آر وائی ڈیجیٹل پر 23 اکتوبر کو رات آٹھ بجے نشر کیا گیا تھا، ایک گھنٹہ پینتالیس دورانیے کی فلم میں لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کو دکھایا گیا، جس میں بعض مناظر کو دیکھ کر شائقین بھی آبدیدہ ہوگئے۔

ٹیلی فلم میں جنرل نگار جوہر کے والدین اور بہنوں کی ٹریفک حادثے میں موت کے مناظر دیکھ کر زیادہ تر لوگ افسردہ دکھائی د ئیے جب کہ ان کے شوہر کی کینسر سے موت سے بھی شائقین افسردہ ہوئے۔

’ایک ہے نگار‘ کو دیکھنے کے بعد متعدد افراد نے ٹوئٹر پر ٹیلی فلم کی تصاویر اور ویڈیوز کلپس شیئر کرکے جہاں ماہرہ خان کی اداکاری کی تعریف کی، وہیں جنرل نگار جوہر کی بہادری کی تعریفیں کیں۔

https://twitter.com/paindupastry/status/1452025828187930632?s=20

کئی سوشل میڈیا صارفین نے ٹیلی فلم کی کہانی اور اداکاری کو بھی سراہا، کئی لوگوں نے لکھا کہ ٹیلی فلم میں جنرل نگار جوہر کے والدین اور بہنوں کی حادثے میں موت کے مناظر دیکھ کر جہاں انہیں کافی دکھ ہوا، وہیں انہیں جنرل نگار کی بہادری پر رشک بھی آیا۔

https://twitter.com/a_remshah/status/1451970969245978628?s=20

https://twitter.com/theobsessedbear/status/1452696405471019019?s=20

’ایک ہے نگار‘ میں ماہرہ خان نے جنرل نگار جوہر کا کردار جب کہ بلال اشرف نے ان کے شوہر کا کردار ادا کیا ہے۔

’ایک ہے نگار‘ کی کہانی عمیرہ احمد نے لکھی تھی جب کہ اس کی ہدایات عدنان سرور نے دی ہیں اور اسے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے تعاون سے پیش کیا گیا تھا۔

 

Comments

- Advertisement -