سونم اور انیل کپور بڑے پردے پر ایک ساتھ، فلم ریلیز -
The news is by your side.

Advertisement

سونم اور انیل کپور بڑے پردے پر ایک ساتھ، فلم ریلیز

ممبئی: بالی ووڈ کی فلم ’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘ دنیا بھر میں ریلیز ہوگئی جس میں پہلی بار باپ بیٹی ایک ساتھ کردار ادا کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شیلی چوپڑا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کو ڈیڑھ اسٹار ریٹنگ ملی جبکہ نامور بالی ووڈ تجزیہ نگار ترن آدرش نے اسے تھری اسٹارز دیے اور بہادر فلم قرار دیا۔

ترن آدرش نے اس بات کو بھی سراہا کہ فلم میں پرانے اور نئے چہروں کو ایک ساتھ دیکھ کر اچھا لگا، سینئرز کو مرکزی کردار دینا بڑی بہادری ہے۔

مزید پڑھیں: سونم کپور کا والد کے ساتھ ڈانس۔۔ ۔ فلم کا نیا گانا ریلیز

فلم کے حوالے سے ملی جلی رائے سامنے آئی کچھ نے اس پر تنقید کی جبکہ بعض تعریف بھی کرتے نظر آئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فلم دیگر کے مقابلے میں اس لیے بھی منفرد ہے کہ اُس میں کہانی لڑکی اور لڑکے کے گرد گھومتی ہے مگر اس پوری فلم میں بہت کچھ منفرد دیکھنے کو ملا، جس میں باپ بیٹی کی گہری دوستی قابل تعریف ہے۔

یاد رہے کہ 1992 کی مشہورِ زمانہ ’1942 اے لو اسٹوری‘ کا سیکوئل ہے، جس میں بالی ووڈ کی تاریخ میں پہلی بار انیل کپور، سونم کپور  جبکہ جوہی چاؤلہ، راج کمار راؤ بھی کردار ادا کررہے ہیں۔

فلم کا پہلا ٹیزر گزشتہ برس ریلیز کیا گیا تھا، جس میں انیل کپور نے اپنی 1992 میں ریلیز ہوئی فلم ’1942 اے لو اسٹوری‘ کی جھلک بھی دکھائی تھی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں