تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

زندگی میں کیا ’ستم‘ ہوا ہے؟ انمول بلوچ اور اسامہ خان نے بتادیا

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’ایک ستم اور‘ میں انمول بلوچ اور اسامہ خان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، ڈرامے کی پہلی قسط آج نشر کی گئی۔

اداکار اسامہ خان اور انمول بلوچ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔

ندا یاسر نے پوچھا کہ آپ لوگوں کے ساتھ زندگی میں کبھی کوئی ستم ہوا ہے، یا آپ لوگوں نے کسی کے ساتھ کوئی ظلم کیا ہے؟

انمول بلوچ نے بتایا کہ مجھ پر کوئی ستم نہیں ہوا میں نے شاید دوسروں پر کیا ہے، میں چھوٹی تھی تو ساری ڈانٹ بہن کو پڑتی تھیں اور میری ساری غلطیاں معاف ہوتی تھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ گھر کے سارے کام بھی بڑی بہن سے ہی کروائے جاتے تھے اور میں بچ جاتی تھی۔

اسامہ خان نے اسی سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھ پر بھی کبھی کوئی ستم نہیں ہوا، میں امی سے کہتا تھا یہ کام کرلوں کہتی تھیں ہاں کرلو، ابو تھوڑی بہت سختی کرتے تھے لیکن اب میں سوچتا ہوں کہ تھوڑا تو روکتے، کوئی پابندی لگاتے تاکہ میں کہہ سکتا تھا کہ کچھ تو ہوا ہے ہمارے ساتھ لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔

انمول بلوچ اور اسامہ خان نے کہا کہ جن بچوں پر والدین غصہ کرتے ہیں وہ تیر کی طرح سیدھے ہوتے ہیں۔

اداکار سلمان سعید نے بھی بتایا کہ نہ انہوں نے کبھی کسی پر کوئی ستم کیا ہے اور نہ ہی ان پر کوئی ظلم ہوا ہے، بچپن میں ابو سے مار بہت پڑتی تھی، میں شرارتی نہیں تھا کسی اور کی شرارت کی مار مجھے پڑتی تھی۔

Comments

- Advertisement -
نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں