تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

ایک ستم اور: ’مجھے آپ کی شکل دیکھنے کا کوئی شوق نہیں ہے‘

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’ایک ستم اور‘ کا تیسرا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

ڈرامہ سیریل ’ایک ستم اور‘ کی ہدایت کاری کے فرائض الیاس کشمیری نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی لکھاری ریحانہ آفتاب ہیں، ڈرامہ بہت جلد اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔

ڈرامے میں اسامہ خان، ماریہ وسطی، انمول بلوچ، صرحا اصغر، ساجد حسن، روبینہ اشرف، جویریہ عباسی مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

ڈرامے میں ماریہ واسطی انمول بلوچ کی والدہ کا کردار نبھا رہی ہیں۔

تیسرے ٹیزر میں انمول بلوچ اور اسامہ خان کو لڑتے جھگڑتے دکھایا گیا ہے، ٹیزر میں اسامہ خان کو بزنس میں ترقی کی منازل طے کرتے دکھایا گیا ہے۔

انمول بلوچ اسامہ خان کے پاس نوکری کے لیے جاتی ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ ان جیسوں کو لگتا ہے کہ جاب بھی ایک بھیک ہے جو باس ترس کھا کر ان کو دے دے گا۔

اس پر وہ کہتی ہیں کہ ترس تو آپ کو آپ کی ذات پر کھانا چاہیے کیونکہ آپ کا دماغی توازن الٹ چکا ہے۔

ایک اور سین میں دونوں ایک دوسرے کو کہتے ہیں کہ نجی معاملات میں دخل اندازی نہ کریں، ایک سین میں انمول ان کی گاڑی کے سامنے آجاتی ہیں جس پر وہ برہمی کا اظہار کرتے ہیں اور کہتے ہیں تم دوبارہ آگئیں۔

انمول بلوچ کہتی ہیں کہ مجھے بھی آپ کی شکل دیکھنے کا کوئی شوق نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -