جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

ایکتا کپور کی درگاہ اجمیر شریف پر حاضری، چادر چڑھائی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں فلم اور ٹی وی کی معروف پروڈیوسر ایکتا کپور نے اجمیر شریف میں خواجہ غریب نواز معین الدین چستی ؒ کے مزار پر حاضری دی، اس موقع پر انہوں نے مزار پر چادر چڑھائی اور 16 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی اپنی نئی فلم ورشبھ کی کامیابی کے لیے دعائیں مانگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم اور ٹی وی کی معروف پروڈیوسر ایکتا کپور اپنی تمام فلموں اور ٹی وی سیریلز کی ریلیز سے پہلے اجمیر شریف درگاہ پر حاضری دیتی ہیں، وہاں چادر چڑھا کر اس کی کامیابی کے لیے دعا کرتی ہیں۔ وہ مزار پر فلم کے پرنٹ کی ایک کاپی بھی پیش کرتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق معروف پروڈیوسر کو درگاہ کے خادم سید عمران چشتی نے زیارت کروائی اور سید گلفام چشتی نے انہیں دربار کا تبرک پیش کیا۔

وہ کچھ دیر کے لئے حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے مزار پر ہی رہیں، وہاں انہوں نے اپنی فلم ”ورشبھ” کی کامیابی اور اپنے خاندان کی خیریت کے لیے دعا کا دھاگہ باندھا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے سر پر مزار پر چڑھانے والی چادر کو بھی رکھا۔

واضح رہے کہ فلم اور ٹی وی کی معروف پروڈیوسر ایکتا کپورکی فلم ”ورشبھ ” 16 اکتوبر کو ہندی، تامل، ملیالم، کنڑ اور تیلگو میں بیک وقت ریلیز کردی جائے گی۔

پاکستانی زائرین کی خواجہ غریب نواز ؒ کے مزار پر حاضری، حکومت کی جانب سے چادر چڑھائی

رپورٹس کے مطابق فلم میں موہن لال، شانایا کپور، زہرہ ایس خان، روشن میکا اور دیگر اہم کرداروں میں ہیں۔

اس فلم کے علاوہ، ایکتا کپور اپنے مقبول ٹی وی شو ”ناگن” کے لیے بھی خبروں میں ہیں۔ وہ اپنے ساتویں سیزن کے ساتھ واپس آرہی ہے۔ شو کا ایک پرومو حال ہی میں جاری کیا گیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں