جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

امریکی ملک میں 5 ہزار افراد کی مفت شہریت، اہم وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

وسطی امریکی ملک ایل سلواڈور کے صدر نائیب بوکیلے نے دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے سائنسدانوں، انجینئرز، ڈاکٹروں، آرٹسٹس اور فلسفیوں کو 5ہزار پاسپورٹ دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد جانے کی اہلیت رکھنے والے افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایل سلواڈور کے صدر نائیب بوکیلے کا ایکس پر کہنا تھا کہ ہم بیرون ملک سے انتہائی ہنر مند سائنسدانوں، انجینئروں، ڈاکٹروں، فنکاروں اور فلسفیوں کو پانچ ہزار مفت پاسپورٹ (جن کی مالیت وہاں کے پاسپورٹ پروگرام میں ‘پانچ ارب ڈالر’ کے برابر ہے) کی پیشکش کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ تعداد ہماری آبادی کے 0.1 فیصد سے بھی کم کی نمائندگی کرتی ہے، اس لیے انھیں مکمل شہری کا درجہ دینا، جس میں ووٹنگ کے حقوق بھی شامل ہیں۔

ایل سلواڈور کے صدر نائیب بوکیلے نے کہا کہ قلیل تعداد کے باوجود، ان افراد کے ہمارے ملک میں آنے سے ہمارے معاشرے اور ہمارے ملک کے مستقبل پر بہت مثبت اثر پڑے گا۔

سعودی عرب: غیر ملکیوں اور سرمایہ کاروں کے لئے خوشخبری

یاد رہے کہ ایل سلواڈور وسطی امریکا کا سب سے چھوٹا ملک ہے، یہ امریکی ریاست میساچوسٹس سے بھی چھوٹا ہے۔پہاڑوں سے گھرے اس ملک کے ایک طرف بحرالکاہل اور ہمسایہ ممالک میں گوئٹے مالا اور ہونڈورس شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں