تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

افریقی سانپ نے بزرگ جوڑے کو بھی نہ بخشا

انگلینڈ: مانچسٹر کا رہائشی بزرگ جوڑا اپنے گھر کے مائیکرویو اوون میں بن بلایا مہمان دیکھ کر خوفزدہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے شہر مانچسٹر سے تعلق رکھنے والی 82 سالہ خاتون نے جب چپس بنانے کے لیے باورچی خانے کا رخ کیا اور اوون کھولا تو اُن کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔

خاتون نے دیکھا کہ اندر بن بلایا افریقی مہمان یعنی تین فٹ لمبا سانپ تھا جسے دیکھ کر اُن کی چیخیں نکل گئیں۔

برطانوی خاتون نے باورچی خانے سے ہی چیخ کر اپنے شوہر کو بلایا تو انہوں نے اپنی بیوی کو فوری طور پر اُس مقام سے ہٹا دیا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ ’جب میں نے اوون کھولا تو اندر سانپ تھا، پہلے تو مجھے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا مگر جب اُس نے حرکت کی تو جسم ساکت رہ گیا بعد ازاں میرے شوہر نے بھی اُسے دیکھا‘۔

مزید پڑھیں: امریکی ریاست ورجینیا میں دو منہ والا سانپ نکل آیا

برطانوی جوڑے نے تحفظ جنگلی حیات کے رضا کاروں کو فون کیا جنہوں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے تین فٹ لمبے سانپ کو پکڑا اور اپنے ہمراہ لے گئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ایک روز قبل بھی اسی سوسائٹی سے سانپ کی گھر میں موجودگی کی شکایت موصول ہوئی تھی جس کے بعد رضاکاروں نے کافی دیر تک اُسے تلاش کیا مگر وہ ناکام رہے تھے، آج پکڑا جانے والا سانپ وہی لگتا ہے۔

ویڈیو دیکھیں: کمرے میں سانپوں کی لڑائی، خاتون نے بہادری کی نئی مثال قائم کردی

خاتون نے سانپ پکڑنے پر رضا کار کو نہ صرف گلے لگایا بلکہ افسر کو چائے بھی پلائی اور اُسے بہادری پر شاباش بھی دی۔

Comments

- Advertisement -