تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بم کی جھوٹی اطلاع پر معمر جوڑے کو قید ہو گئی

مانچسٹر: برطانیہ میں معمر جوڑے کو بم کی جھوٹی اطلاع دینے پر قید کی سزا سمیت بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق معمر جوڑے کو بم کی جھوٹی اطلاع دینا مہنگا پڑ گیا، عدالت نے قید کی سزا اور 14,500 پاؤنڈز جرمانہ کر دیا۔

جوڑے نے ساؤتھ ویلز کونسل کو تین بار فون کال کر کے بم کی جھوٹی اطلاع دی، دو بار کونسل کے ایک سو پچاس ملازمین کو عمارت خالی کرنی پڑی۔

اکہتر سالہ رونلڈ لارنس کو سولہ ماہ جبکہ شارن گڈون کو بارہ ماہ جیل کی سزا سنائی گئی، بار بار جھوٹی اطلاع دینے پر کونسل نے جوڑے پر فراڈ کا مقدمہ چلایا تھا۔

جرم ثابت ہونے پر آج سزا سنائی گئی، دونوں کو 12 ماہ ہر صورت جیل میں گزارنا ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں