زندگی کا خاتمہ کرنے والے بزرگ شخص نے گھر سے نکلنے سے پہلے اپنے بیٹے سے کچھ گفتگو کی جسے لڑکے نے آشکا کردیا۔
بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع رائے بریلی میں اتوار کی شام افسوسناک واقعہ پیش آیا، تقریباً 7 بجے ریلوے اسٹیشن پر ایک بزرگ نے خودکشی کرلی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے، 65 سالہ شخص کی خودکشی کے باعث اسٹیشن پر افرا تفری مچ گئی۔
مرنے والی کی شناخت گلاب چندر کے نام سے ہوئی ہے جس کی عمر تقریباً 65 سال ہے اور وہ ایکتا وہار رتا پور کا رہائشی ہے۔
پولیس اسٹیشن انچارج سچن پٹیل کے بزرگ شخص کی خوکشی کی تحقیقات اور ضروری کارروائی کی جارہی ہے، گلاب چندر کی جیب سے انکا شناختی کارڈ ملا ہے جس کے بعد ان کی فیملی کو اطلاع دی گئی۔
انھوں نے بتایا کہ گلاب چند کے چھوٹے بیٹے نے بتایا کہ اس شام والد گھر سے دکان پر آئے تھے، اس کے بعد وہ یہ کہہ کر گھر سے نکل گئے کہ میں کہیں باہر جا رہا ہوں، پتہ نہیں والد نے خودکشی کیوں کی۔
اتوار کی شام 7 بجے کے قریب ٹرین نمبر 15076 کے سامنے مذکورہ واقعہ رونما ہوا، ٹرین لکھنؤ سے رائے بریلی کے راستے پریاگ راج جاتی ہے اور اس وقت پلیٹ فارم نمبر 2 پر پہنچی تھی جب بزرگ شخص نے یہ اقدام کیا۔
انچارج پولیس اسٹیشن کا کہنا ہے کہ بوڑھے نے خودکشی کیوں کی اس معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے، پنچنامہ مکمل کر لیا گیا ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
خاتون کانسٹیبل نے زندگی کا خاتمہ کرلیا، سوسائیڈ نوٹ میں اہم انکشاف
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


