تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ٹرین کے نیچے آنے والا 70سالہ شہری زندہ نکل آیا، ویڈیو دیکھنے والے حیران

ممبئی : ریلوے لائن کراس کرنے والے 70سالہ بزرگ موت کے منہ جانے سے بال بال بچ گئے، ٹرین ڈرائیور کی حاضر دماغی سے بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔

مشہور مقولہ ہے کہ ” جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے” اسی مقولے کے مصداق بھارت میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جسے دیکھنے والے حیرت سے دیکھتے کے دیکھتے رہ گئے۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین نے بزرگ کی یقینی موت نظر آنے کے بعد ان کی جان بچنے پر خدا کا شکر ادا کیا، ہوا کچھ یوں کہ ممبئی کے سنٹرل ریلوے اسٹیشن کے قریب کلیان علاقے میں گزشتہ روز ایک 70سالہ بزرگ روی شنکر جو کسی کام کے سلسلے میں جاتے ہوئے ریلوے ٹریک عبور کررہے تھے۔

ریلوے لائن کے درمیان پہنچ کر ان کا پاؤں پھنس گیا اور وہ وہیں گرگئے، اسی اثناء میں ٹرین بھی اپنی معمول کی رفتار پر وہاں آن پہنچی، لیکن وہاں موجود ایک افسر نے چیخ کر ٹرین ڈرائیورکو آگاہ کیا۔

ڈرائیورز نے فوری طور پر ایمرجنسی بریک لگائے لیکن جب تک دیر ہوچکی تھی اور وہ صاحب ٹرین کے نیچے جاچکے تھے، خوش قسمتی سے وہ پورے اندر نہیں گئے ان کی ٹانگیں بری طرح پھنس چکی تھیں۔

وہاں موجود لوگوں نے فوری طور پر انہیں بمشکل ٹرین کے نیچے سے نکالا تاہم وہ بہت معمولی سے زخمی ہوئے، اس واقعے کے فوری بعد ریلوے انتظامیہ نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ ریل کی پٹریوں کو عبور نہ کریں اور متنبہ کیا کہ یہ آپ کی جان کیلئے مہلک ثابت ہوسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریلوے کے مقامی جنرل منیجر نے دونوں ڈرائیورز اور سی پی ڈبلیو آئی کے لئے اس شخص کی جان بچانے کے لیے بروقت اقدام کرنے پر 2،000 روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -