تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

چیتے نے ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا، ہرطرف کہرام

نئی دہلی: بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں چیتے نے شہری پر حملہ کرکے اسے ہلاک کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ مہاراشٹرا کے ضلع گوندیا میں پیش آیا جہاں ضعیف شخص کو چیتے نے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

70 سالہ معمر پر گوندیا کے ارجونی نامی گاؤں میں چیتے نے حملہ کیا۔ محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص رات گئے تک گھر نہ لوٹا تو اہل خانہ کو تشویش ہوئی اور انہوں نے ہرطرف تلاش شروع کی۔

اطلاع ملنے پر محکمہ جنگلات کے عملے نے ضعیف شخص کو ڈھونڈ کر لاش گھر والوں کے حوالے کردی۔ وہ مردہ حالت میں جنگل کے پاس پائے گئے تھے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ انہیں چیتے نے حملہ کرکے ہلاک کیا۔ اس واقعے نے پورے خاندان کو غم سے نڈھال کردیا اور قریبی لوگ بھی صدمے کا شکار ہیں۔

Comments

- Advertisement -