تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

چار دن بعد کار میں پڑی لاش سے تعفن اٹھنے لگا ۔۔۔۔۔۔ دل خراش واقعہ

سڈنی: آسٹریلیا میں پیش آنے والے دردناک واقعے نے دل دہلا دیے، مصروف ترین سپر اسٹور کے باہر کار میں لاش چار دن تک پڑی رہی لیکن کسی کو خبر نہ ہوسکی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ دل خراش واقعہ آسٹریلوی شہر پرتھ میں پیش آیا جہاں ‘ہرڈس فرش’ نامی معروف سپر اسٹور کے باہر ایک ضعیف شخص کی لاش کار میں پڑی ملی۔

Man lay dead outside Herdsman Fresh store entrance in Perth for four days -  Perth Online News

پولیس کا کہنا ہے کہ چار دن تک کسی کو خبر نہ ہوئی کہ گاڑی کے اندر ایک لاش ہے، مردہ جسم سے تعفن اٹھنے پر لوگوں کو معلوم ہوا، شہری نے اپنی کار اسٹور کے بالکل سامنے کھڑی کی تھی۔

سپر مارکیٹ کے باہر نصب کیمرے سے پتا چلا کہ معمر شخص چار دن پہلے شاپنگ کرنے آیا اور سامان خرید کر گاڑی کی طرف روانہ ہوگیا، اس کے بعد وہ کار سے باہر نہیں آیا۔

روزانہ کی بنیاد پر اس سپر مارکیٹ میں ہزاروں کی تعداد میں کسٹمرز آتے ہیں لیکن حیران کن طور کسی نے بھی توجہ نہیں دی۔ لاش کو اسپتال منتقل کرکے موت کی وجہ اور شہری کی شناخت جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -