تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

بھارت: ہندوتوا کا نعرہ نہ لگانے پر مسلمان بزرگ پر بدترین تشدد

اترپردیش: بھارت میں ہندوتوا کا نعرہ نہ لگانے پر مسلمان بزرگ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں ہندوتوا کے نعرے نہ لگانے پر 72 سالہ مسلمان بزرگ پر وحشیانہ تشدد کیا گیا، ‏انتہا پسندوں نے عبدالصمد کو جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی۔

بزرگ شہری ہاتھ جوڑتے رہے لیکن ظالم ہندو انتہا پسندوں نے ایک نہ سنی۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان نے مسلمان بزرگ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ان کی داڑھی بھی کاٹ دی۔

متاثرہ بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ میں نماز ادا کرنے کے لیے مسجد جارہا تھا کہ ایک رکشے والے نے مجھے لفٹ کی پیشکش ‏کی جیسے ہی رکشے میں بیٹھا تو مزید دو افراد بھی مجھے اندر دھکا دے کر اس میں سوار ہوگئے۔

بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ انہوں نے مجھے جنگل میں لے جاکر ایک کمرے میں بند کردیا، موبائل فون چھین کر چاقو سے ‏میری داڑھی کاٹ دی اور چاقو کی نوک پر ہندوتوا کے نعرے لگوائے۔

واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اترپردیش پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

Comments

- Advertisement -