ہفتہ, جنوری 17, 2026
اشتہار

کراچی میں 5 کتوں نے بزرگ راہگیر کو لہولہان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے فیروز آباد میں شہری پر پانچ کتوں کے حملے کی خوفناک ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے فیروز آباد میں 5 پالتو کتوں نے بزرگ راہگیر کو لہولہان کردیا، کتے ڈیڑھ منٹ تک بزرگ شہری کو بھنبھوڑتے رہے۔

مالک پالتو کتوں کو ساتھ لے کر ٹہلنے نکلا تھا، کتوں نے حملہ کیا تو وہ بھی انہیں قابو کرنے میں ناکام رہا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بزرگ شہری کو علاج کے لیے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں سندھ کے متعدد اضلاع میں کتے کے کاٹے کے بڑھتے واقعات پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے میونسپل افسر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے ڈپٹی کمشنرز کو کتے کے کاٹنے کے واقعات پر نظر رکھنے کی ہدایت کی اور چیف میونسپل سمیت دیگر میونسپل افسران کو ہر ہفتے رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے تین تلوار کے قریب پاگل کتے نے شہریوں پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں