ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

الیکشن2018 :‌ انتخابی مہم کیلئے سیاست دانوں نے ہیلی کاپٹرزاورجہاز بک کرالئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : الیکشن2018کے سلسلے میں سیاسی جماعتوں کے سینئر رہنماؤں نے اپنا وقت بچانے اور محفوظ سفر کے لیے مہنگے داموں پر ہیلی کاپٹروں اور چارٹر طیاروں کی بکنگ کرالی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن2018کے سلسلے میں تمام جماعتوں کے امیدواروں کی ملک بھر میں انتخابی مہم جاری ہے، مختلف سیاسی رہنماؤں نے وقت بچانے اور جلسہ گاہ تک بروقت پہنچنے کے لیے نجی طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کی بکنگ کرالی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کی دو چارٹر کمپنیوں نے انتخابی مہم کے لئے دو ہیلی کاپٹر قلیل لیز پر بیرون ملک سے حاصل کر لیے ہیں، چارٹر کمپنی نے ہیلی کاپٹر اے ڈبلیو139اور ایم آئی17ہیلی کاپٹر حاصل کیے ہیں۔

- Advertisement -

الیکشن کے لئے مجموعی طور پر5 ہیلی کاپٹرز اور دو ایگزیکٹو طیارے دستیاب ہوں گے، کراچی ائیر پورٹ کے پارکنگ میں کم گنجائش والے  کئی طیارے پہنچادیئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جن سیاسی جماعتوں نے ہیلی کاپٹر اور طیاروں کو چارٹر کیا ہے ان میں مسلم لیگ نون، تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، اے این پی شامل ہیں۔ ان سیاسی جماعتوں نے اپنی انتخابی مہم ہیلی کاپٹر اور طیاروں کی دستیابی کی روشنی میں مرتب کی ہے۔

ایک گھنٹے کا فضائی سفر میدانی علاقوں کے چھ گھنٹے اور پہاڑی علاقوں کے8سے دس گھنٹے سفر کے مساوی ہے اور ایک گھنٹے کے فضائی سفر کا خرچہ5سے سات ہزار ڈالر تک آئے گا۔

ذرائع کے مطابق نجی چارٹر کمپنی سفر کے دوران مسافروں کو ناشتہ، ظہرانہ اور عشائیہ بھی فراہم کرے گی۔ فضائی سفر کے دوران مسافروں کے آرام کا بھر پور انتظام کیا جائے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں