آئندہ ماہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری روز ہے الیکشن کمیشن کل انتخا بی نشانات الاٹ کرے گا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق آئندہ ماہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آج آخری روز ہے۔ کمیشن کل امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کرے گا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آخری وقت ختم ہونے کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست آج ہی جاری کی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مخصوص نشستوں کیلیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 13 جنوری تک ہو گی اور ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اپیل 16 جنوری تک دائر کی جا سکے گی۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار اپنی انتخابی مہم 6 فروری تک چلا سکتے ہیں۔