اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش

اشتہار

حیرت انگیز

الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں بلال اظہر کیانی نے بل ایوان میں پیش کیا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوانے کی سفارش کی۔

اسپیکر ایازصادق نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کے بل پر کمیٹی بنا رہے ہیں کمیٹی جو فیصلہ کرے گی وہ ہاؤس کو بتائےگی۔ اسپیکر اسمبلی نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کا بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

- Advertisement -

وزیر قانون نے کہا کہ چاہتے ہیں الیکشن ایکٹ 2017 میں ترمیم کے بل پر جماعتوں کی رائےلی جائے۔

بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ آزاد رکن آئین کے تحت 3دن میں کسی بھی جماعت میں شامل ہو سکتا ہے کوئی رکن پہلے کسی جماعت میں شمولیت کے بعد دوسری جماعت میں شامل نہیں ہو سکتا، آزاد رکن کسی جماعت میں شمولیت کے بعد دوسری جماعت میں شمولیت نہیں کر سکےگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں