تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

ضمنی الیکشن کے سلسلے میں انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا

قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں جاری انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا۔ 16 اکتوبر بروز اتوار انتخابی دنگل سجے گا۔

کراچی، پشاور، مردان، چارسدہ، ملتان، فیصل آباد اور ننکانہ صاحب میں 12 بجتے ہی انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا۔ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی سامان کی وصولی سے نتائج تک پریذائیڈنگ افسران کو سکیورٹی فراہم کی جائے گی، ایف سی، رینجرز اور پولیس کی جانب سے الیکشن کے روز ڈیوٹی سر انجام دی جائے گی، پریذائیڈنگ افسران فارم 45 کی تصویر ریٹرننگ افسر کو واٹس ایپ کریں گے۔

پریذائیڈنگ افسران کو موبائل فون کی لوکیشن آن رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فارم 45 کی اصل کاپی ریٹرننگ افسران کے حوالے کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ امیدوار اپنے پولنگ ایجنٹ کی تربیت یقینی بنائیں، پریزائیڈنگ افسر دستخط شدہ فارم 45 کی کاپی ایجنٹ کو دینے کا پابند ہوگا۔

مانیٹرنگ کے لیے ریٹرننگ افسران نے خصوصی کنٹرول روم قائم کیے ہیں۔ کنٹرول رومز میں متعلقہ ڈی سی، پولیس، رینجرز اور فوجی حکام موجود ہوں گے۔ شکایات کے ازالے کے لیے صوبائی اور وفاقی سطح پر بھی کنٹرول روم قائم ہے۔ کنٹرول روم صبح 7 بجے سے نتائج مکمل ہونے تک فعال رہیں گے۔

Comments

- Advertisement -