بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

ارکان اسمبلی اپنے اثاثوں کی اصل مالیت گول کرنے میں کامیاب

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سیاست دان ایک بار پھر جُل دینےمیں کامیاب ہوگئے،اربوں روپے کی اراضی کی قیمت کوڑیوں کے مول ظاہر کرکےالیکشن کمیشن کو ماموں بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق پراپرٹی کی قیمت گرگئی یاکروڑوں کی اراضی کوڑیوں کی ہوگئی؟ سیاستدان ایک بارپھرجُل دینےمیں کامیاب ہوگئے.

الیکشن کمیشن کوجمع کرائے گئے گوشواروں میں غریب عوام کے وزیراعظم نواز شریف کی ذاتی عالی شان رہائش گاہ جاتی امراء کے گھر کی قیمت صرف چالیس لاکھ روپے ہے۔

اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ کا سکھر میں عالی شان بنگلہ بھی صرف گیارہ لاکھ روپے کا ہے۔ جبکہ سید خورشید شاہ کاسو ایکڑزمین کاٹکڑا بھی صرف پچیس لاکھ کا ہے۔

علاوہ ازیں مولانافضل الرحمان کی زیرملکیت اراضی بھی کم ازکم کاغذوں میں تو کوڑیوں کےمول بتائی گئی۔ مولانافضل الرحمان کاپانچ کنال کاپلاٹ سات لاکھ اورڈیرہ اسماعیل خان کاذاتی گھر پندرہ لاکھ روپےکا ہے۔

عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید کےزمینی ٹکڑے کی قیمت بھی عوامی ہی ظاہرکی گئی ہے ۔مہنگےترین راجہ بازارمیں شیخ رشید کی دکان کی مارکیٹ ویلیوساڑھےسولہ لاکھ روپےہے۔

الیکشن کمیشن نے تفصیلات کو درست مان کرگوشوارےجاری توکردیئے لیکن سوال یہ ہےکہ کیا مقتدرادارہ ملک میں پراپرٹی کی قیمتوں سے غافل ہے؟یاپھرجان بوجھ سوال اٹھانےسے گریزکررہاہے؟

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں