اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خط کاشق وار جواب دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خط کے جواب کیلئےالیکشن کمیشن میں مشاورت کی گئی، جس میں کمیشن کو لکھے گئے عمران خان کے خط کا جائزہ لیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن خط کا واضح جواب دیں گے۔
مشاورت میں پی ٹی آئی کے الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ جوڈیشل کونسل میں جانے کی صورت میں حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔
چیف الیکشن کمشنرسرداررضا خان کو بھیجے گئے خط میں عمران خان نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعد ریٹرننگ افسران بے نقاب اور انتخابی عملہ قوم کے مجرم ثابت ہوچکے ہیں۔
قانون کے مطابق چیف الیکشن کمشنر آراوزکے خلاف فوجداری کارروائی کرنے کے پابند ہیں۔