ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی سے معافی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: الیکشن کمیشن نے اپنے بیان پر جماعت اسلامی سے معافی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے بیان دیا تھا کہ کر 24 جولائی کو شیڈول بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کیلئے جماعت اسلامی نےخط لکھا تھا۔

الیکشن کمیشن کےاس بیان پر جماعت اسلامی کی جانب سےلیگل نوٹس بھیجا گیا۔ لیگل نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ خط این اے245 کے الیکشن کیلئے لکھا گیا تھا۔

- Advertisement -

جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن کو 50 کروڑ روپے ہرجانے یا معافی کا مطالبہ کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نےجماعت اسلامی کےوکیل سیف الدین کوخط لکھ کرمعذرت کرلی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں