تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

الیکشن کمیشن پر الزامات: اعظم سواتی نے معافی مانگ لی

اسلام آباد: فواد چوہدری کے بعد اعظم سواتی نے بھی الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی، الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کی معافی پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات کے حوالے سے وزیر ریلوے اعظم سواتی کے خلاف تین رکنی الیکشن کمیشن کی سماعت ہوئی،

دوران سماعت کمیشن نے وفاقی وزیر کے وکیل سے استفسار کیا کہ اعظم سواتی کہاں ہیں؟ جس پر بیرسٹر علی ظفر نے بتایا کہ اعظم سواتی کوئٹہ میں ہیں، لہذا انہیں آج کی سماعت سی استشنیٰ دیا جائے۔

کمیشن میں سند کے ممبر نے سوال کیا کہ کیا اعظم سواتی الیکشن کمیشن کو نظر انداز کررہے ہیں؟ گزشتہ سماعت پر وہ سینیٹ میں تھے یہاں نہیں آئے، جس پر بیرسٹر علی ظفر نے جواب دیا کہ اعظم سواتی دو بار الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، اور اب انہوں نے اپنا معافی نامہ بھی پیش کیا ہے۔

بیرسٹر علی ظفر نے تحریری معافی نامہ الیکشن کمیشن کے سامنے پڑھ کرسنایا، الیکشن کمیشن کو تحریری جواب میں اعظم سواتی نے موقف اختیار کیا کہ کبھی الیکشن کمیشن کو اسکینڈلائز کرنے کی کوشش نہیں کی، وفاقی وزیر ہوں ہمیشہ اداروں کی مضبوطی کیلئے کام کیا، ہمیشہ الیکشن کمیشن کو طاقتور بنانے کی کوشش کی، میری کسی بات سے دل آزاری ہوئی تو معذرت خواہ ہوں۔

اپنے تحریری معافی نامے میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اپنا کام ایمانداری سے کر رہا ہے، تمام اداروں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا آنا چاہیے۔ الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو آج کیلئے حاضری استثنیٰ دیتے ہوئے بائیس دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کی معافی پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے،ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ فواد چوہدری کے معافی نامے پر مناسب حکم جاری کریں گے۔

Comments

- Advertisement -