جمعہ, دسمبر 6, 2024
اشتہار

’پی ٹی آئی پر یہودی ایجنٹ کے الزامات الیکشن کمیشن نے دھو دیے‘

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے رکن علی محمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو یہودی اور اسرائیلی ایجنٹ کہا گیا آج صورتحال مختلف ہے یہودی ایجنٹ کےجو الزامات لگتے تھے وہ الیکشن کمیشن نے دھو دیئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ پاکستانیوں کے ذہنوں میں ڈالنے کی کوشش کی گئی ہےفارن فنڈنگ لی گئی ای سی کےمطابق پی ٹی آئی کیخلاف فارن فنڈنگ نہیں ممنوعہ فنڈنگ کیس تھا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نےکوئی فارن فنڈنگ نہیں لی نہ ممنوعہ فنڈنگ لی ہے الیکشن کمیشن کا فیصلہ مذاق بن گیا ہے، پاکستانیوں پرالزام لگایاگیاکہ غیرملکی ہیں ای سی کے فیصلے کے بعد پاکستانیوں کےبیانات آرہےہیں کہ ہم پاکستانی ہیں فنانشل ٹائمزکی بات کرتےہیں جوشہبازشریف پر رپورٹ آئی اس کابھی ذکر کریں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ سیاست ایک طرف وزیراعظم صرف اسلام آباد تک محدود ہے ملک اس وقت ایک سیاسی دلدل میں پھنس گیاہے وزیراعظم بھی بڑےفیصلےنہیں کرپارہے فوری شفاف الیکشن ملک کے لیے ناگزیر ہیں پاکستان تحریک انصاف جلدسےجلدالیکشن چاہتی ہے موجودہ حکومت کوہم رجیم چینج آپریشن سےآئی حکومت کہتےہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں