جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

الیکشن کمیشن کا آر ٹی ایس کی ناکامی کی تحقیقات کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے 2018 کے عام انتخابات میں رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آرٹی ایس) کی ناکامی کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلاے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں نادرا حکام نے بھی شرکت کی، اجلاس میں عام انتخابات 2018 میں رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کی ناکامی کامعاملہ زیر غور آیا۔

الیکشن کمیشن نے نادرا حکام سےناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نظام کیوں ناکام ہوا وجوہات سامنےآنی چاہئیں، آئندہ انتخابات میں وہ کمزوریاں دورکی جائیں گی۔

اجلاس میں نئےشناختی کارڈز کےحامل افراد کاڈیٹا فراہم کرنےکے معاملہ زیر بحث آیا تو نادرا نے مفت کوائف فراہم کرنےسے انکار کر دیا، نادرا نے ڈیٹا کے عوض الیکشن کمیشن سے ادائیگی کا مطالبہ کیا۔

الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ نادراکوائف فراہم کرنےکاپابندہے جس پر نادرا حکام نے جواب دیا کہ نادرا خود مختار ادارہ ہے،حکومت کوئی ادائیگی نہیں کرتی، صرف ڈیٹا انٹری نہیں بلکہ نادرا اہلکاروں کی محنت بھی شامل ہے۔

الیکشن کمیشن نے اس معاملےکاجائزہ لینے اور رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم(آرٹی ایس) کی ناکامی کی تحقیقات کا فیصلہ کرتے ہوئے اجلاس ملتوی کردیا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں