اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو نوٹس جاری کر دیا۔
سیکریٹری داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت 10 مارچ کو ہو گی جس کے لیے الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی ہو چکے ہیں۔
فاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی نظام کے متبادل نظام متعارف کرانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ احسن اقبال کی صدارت میں قائم کمیٹی نے مجوزہ نئے نظام پر کام شروع کر دیا ہے۔
مجوزہ نظام کے تحت ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے وفاقی کونسل کے قیام پر غور کیا جا رہا ہے، جو اسلام آباد کے انتظامی اور شہری مسائل کے حل کی ذمہ دار ہوگی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ 15 سے 20 ارکان پر مشتمل وفاقی کونسل کی تشکیل زیر غور ہے، جس کے لیے ارکان کا انتخاب براہ راست الیکشن کے ذریعے کیا جائے گا، وفاقی کونسل کی الگ اسمبلی ہوگی جبکہ یہی کونسل میئر کا انتخاب بھی کرے گی اور موجودہ بلدیاتی نظام کی جگہ لے گی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


