تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

بلاول اور مراد علی شاہ الیکشن کمیشن کے ریڈار پرآگئے، نوٹس جاری

کراچی: الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعظم مراد علی شاہ کو نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے بلاول بھٹو کو اٹھائیس جون کو الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اکیس جون کو منع کرنےکے باوجود بلاول نے میونسپل اسٹیڈیم لاڑکانہ کے جلسے میں شرکت کی جو ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی ہے، انہیں حکم دیا جاتا ہے کہ مقررہ تاریخ پر خود یا وکیل کے ذریعے الیکشن کمیشن لاڑکانہ میں پیش ہو جائیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے وضاحت بھی کی گئی کہ دادی کے انتقال کے باعث بلاول بھٹو کو تاخیر سے نوٹس جاری کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کا اگلا میئر ہمارا ہوگا، پیپلز پارٹی کا بڑا دعویٰ

دوسری جانب ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ سندھ کو بھی نوٹس جاری کیا ہے، مراد علی شاہ کو بھی لاڑکانہ جلسے میں شرکت پر نوٹس جاری کیا گیا، نوٹس میں کہا گیا کہ 21جون کو میونسپل اسٹیڈیم میں جلسے میں شرکت اور خطاب قواعد کےخلاف ہے۔

مراد علی شاہ کو نوٹس میں تنبیہ کی گئی کہ اٹھائیس جون کو ایک بجے الیکشن کمیشن لاڑکانہ میں خود یا وکیل کےذریعے پیش ہوں، ڈپٹی کمشنر کو بھی وزیر اعلی کو نوٹس بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جلسے میں شرکت اور خطاب ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی ہے، کئی ذرائع سے آپ کی جلسےمیں شرکت اور خطاب کی تصدیق ہوچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -