بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

الیکشن کمیشن کی موبائل ایپ میں نئے فیچرز شامل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انتخابات کے نتائج کے لیے موبائل ایپلیکشن میں نئے فیچرز شامل کرلیے جس کے بعد صارف اب ایک کلک پر اپنے ووٹ اور پولنگ اسٹیشن کا معلوم کرسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی موبائل ایپلی کیشن (کلک ای سی پی) کی مدد سے ووٹر  نہ صرف پولنگ اسٹیشن کا معلوم کرسکیں گے بلکہ آئندہ انتخابات کے براہ راست نتائج بھی دیکھ سکیں گے۔

کلک ای سی پی میں الیکشن کمیشن کے دفاتر اور انتخابی قوانین اور ضابطے سے متعلق بھی معلومات دی گئی ہے، ابتدائی طور پر یہ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کروائی گئی ہے جس کو استعمال کرنے والے صارفین الیکشن کمیشن سے منسلک ہوجائیں گے۔

موبائل ایپ سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی پاکستانی انتخابی عمل سے متعلق ایک کلک پر معلومات حاصل کرسکیں گے، اس حوالے سے وہ پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے الیکشن ایکٹ 2017، بائیو میٹرک سسٹم اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں ، رجسٹرڈ جماعتوں کی تفصیلات بھی باآسانی جان سکیں گے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین نے 4 دسمبر کو کلک ای سی پی کا باقاعدہ افتتاح کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں