بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

انتخابات کی تاریخ دینا صدر کا کام ہے، سربراہ پلڈاٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) کے سربراہ احمد بلال محبوب نے کہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ دینا صدر کا کام ہے۔

احمد بلال محبوب کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق90دن میں الیکشن لازمی کرانا ہوں گے جبکہ مجھے لگ رہا ہے کہ کچھ دن میں الیکشن کمیشن تاریخ دے دے گا۔

انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں کہ صوبائی گورنرز سے الیکشن کی تاریخ دینے کا کا مطالبہ کیوں کیا جارہا ہے،؟ گورنرز نے تواسمبلیاں تحلیل نہیں کیں، انہیں تو وزرائے اعلیٰ نے ایڈوائس کی تھی۔

سربراہ پلڈاٹ کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق الیکشن کی تاریخ تو صدر مملکت کی جانب سے دی جائے گی تاہم ضمنی الیکشن کیلئے تاریخ الیکشن کمیشن خود دے سکتا ہے۔

سربراہ پلڈاٹ احمدبلال محبوب نے کہا کہ عام انتخابات کیلئے تاریخ گورنرز کے بجائے موجودہ صدر کی جانب سے دی جائے گی۔

اس حوالے سے سی ای اوفافن مسرت قدیم نے کہا کہ اگر ضمنی الیکشن ہوسکتے ہیں تو صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن بھی ہوسکتے ہیں، لیکن ایسا لگ رہاہے آئین کی خود ساختہ تشریح کی جارہی ہے۔

مسرت قدیم کا مزید کہنا تھا کہ بےنظیر بھٹو کی شہادت کے بعد الیکشن جب ملتوی ہوئے تھے تو اس وقت حالات الگ نوعیت کے تھے، تاہم آج ایسی صورتحال نہیں ہے کہ جس میں الیکشن کو ملتوی کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں