بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

الیکشن کمیشن کا بیرسٹر گوہر کو پی ٹی آئی کا چیئرمین تسلیم کرنے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد(7 دسمبر 225): الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر گوہر کی درخواست پر جواب جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے بیرسٹر گوہر کی درخواست پر جواب جاری ہوگیا، الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں بیرسٹر گوہر کو پی ٹی آئی چیئرمین تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔

الیکشن کمیشن کے لکھے خط کے مطابق بیرسٹر گوہر کے پاس پارٹی چیئرمین کی حیثیت سے کوئی قانونی حیثیت نہیں، الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی کی انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ لاہور ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے۔

الیکشن کمیشن نے خط میں  لکھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن پر اسٹے آرڈر کے باعث فیصلہ نہیں ہوسکتا، سینیٹرز کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا معاملہ بھی اسی فیصلے سے جڑا ہوا ہے۔

بیرسٹر گوہر نے الیکشن کمیشن کا جوابی خط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے معاملہ عدالت لے جانے کا اعلان کردیا، انہون نے کہا الیکشن کمیشن نے تاحال ہمارا انٹرا پارٹی الیکشن تسلیم کیا نہ ہی سرٹیفکیٹ جاری کیا۔

جب ہمارے سینیٹ کے الیکشن ہوئے تو آزاد سینیٹرز نے پی ٹی آئی کو جوائن کیا وہ خط میں نے الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا 13 نومبر کو ان کا مجھے 26 نومبر کا جواب آج موصول ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ ہم انہیں تسلیم نہیں کرتے یہ بہت بدقسمتی ہے، ہم یہ معاملہ عدالت میں لے جائیں گے، ویسے بھی یہ زیر التوا ہے۔

+ posts

زاہد حسین مشوانی اے آر وائی نیوز کے سینئیر صحافی ہیں ،پارلیمنٹ ،انتخابات ،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے علاوہ مذہبی اور سیاسی امور پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

اہم ترین

زاہد مشوانی
زاہد مشوانی
زاہد حسین مشوانی اے آر وائی نیوز کے سینئیر صحافی ہیں ،پارلیمنٹ ،انتخابات ،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے علاوہ مذہبی اور سیاسی امور پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں