اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع کرانے والے ارکان کی رکنیت بحال کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع کرانے والے ارکان کی رکنیت بحال کردی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بتایا کہ گوشوارے جمع کرانے پر مزید 23 ارکان کی رکنیت بحال کردی گئی ہے، سائرہ افضل تارڑ سمیت مزید 11 ارکان قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کی گئی، وفاقی وزیر مصدق ملک سمیت 2 سینیٹرز کی رکنیت بھی بحال ہوئی۔

مزید پڑھیں: آج آخری دن! الیکشن کمیشن کا اراکین پارلیمنٹ کے خلاف سخت اقدام کا اعلان

سندھ، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 3، 3 ارکان کی رکنیت بھی بحال کردی گئی، گوشوارے جمع کرانے پر پنجاب اسمبلی کے بھی 3 ارکان کی رکنیت بحال ہوئی۔

بلوچستان اسمبلی کے رکن نعیم خان بازئی کی رکنیت بھی بحال کردی گئی، الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر 159 ارکان کی رکنیت معطل کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ گوشوارے جمع کرانے پر 113 ارکان کی رکنیت بحال کی گئی، مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر 46 ارکان کی رکنیت تاحال معطل ہے۔

ڈاکٹر سید آصف حسین نئے سیکریٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان تعینات

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں