اسلام آباد: ترجمان الیکشن کمیشن نے رزلٹ منیجمنٹ سسٹم بند ہونے کی خبریں کی تردید کی ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن نے جاری بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا رزلٹ مینجمنٹ سسٹم بہترین کام کررہاہے ، تمام 20 ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں اسكرينز لگائی گئی ہیں، جس میں براہ راست تمام پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ دکھایا جارہا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشنر آفس لاہور میں بھی امیدواروں اور میڈیا کو لائیو دکھایا جارہا ہے، جبکہ الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں بھی لائیو نتائج دکھائے جارہے ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک پنجاب کے 3 ہزار 131 پولنگ اسٹیشنر میں سے 1 ہزار 524 کا رزلٹ موصول ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کے بیس حلقوں میں ضمنی انتخاب آج ہورہے ہیں، پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک کے نتائج کیمطابق پی ٹی آئی کو ن لیگ پر واضح برتری حاصل ہے۔