The news is by your side.

Advertisement

‘ پی ڈی ایم والے پرسوں کے بجائے کل الیکشن کمیشن آئیں ‘

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن ڈرامہ رچانے کیلئے الیکشن کمیشن کے باہر آرہی ہے پی ڈی ایم والے پرسوں کے بجائے کل الیکشن کمیشن آئیں، پی پی اور ن لیگ والے کل اپنی پارٹی کی تفصیلات جمع کرائیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی اسکروٹنی کمیٹی میں مطلوبہ دستاویز جمع کرائے جلسوں اور احتجاج کے پیچھے چھپنے کی کوشش نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ جانتےہیں ملک کی سیاسی پارٹیزایک چھتری تلےکیوں اکٹھی ہیں، عمران خان نےپہلےہی کہاتھایہ پارٹیاں میرےخلاف کھڑےہوجائیں گی اپنی حکومتوں میں انھوں نے اداروں کو مفلوج کیا، ان کے پاس اب آخری پتہ رہ گیا ہے جو استعمال کرنے جارہےہیں ان کی کوشش ہےجھوٹ اتنابولوکہ سچ ثابت ہونےلگے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کیلئےآنیوالےعوام کو گمراہ کرناچاہتےہیں، اداروں پر دباؤ ڈال کر یہ تاثر دیناچاہتے ہیں کہ ان کا جھوٹ سچ ہے مولانا نے کہا تھا جب نیب کا نوٹس ملا تو تمام پارٹی کیساتھ پہنچوں گا، پی ڈی ایم ماضی کا حصہ بن چکی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کو آنیوالی تمام فنڈنگ بینک کےذریعے آئیں پی ٹی آئی نے تمام تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں، پی ڈی ایم کو ہرمحاذ پر شکست ہوئی ، رسوائی کےسوا کچھ نہ ملا، پی ڈی ایم اداروں کو دھمکانا چاہتی ہے یہ فنڈنگ کیس میں ہمیں پھنساتے ہوئے خود پھنس گئے ہیں مولانا تو سمجھتے ہیں جس ریاست کا میں حصہ دار نہیں وہ ریاست ہی نہیں، مولاناکہتےہیں نیب کون ہوتاہےنیب کےپاس پارٹیزکولےکرجاؤں گا پہلےاس ملک کوحکمرانوں نےاپنی جاگیر بنایا ہوا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں