site
stats
پاکستان

بروقت حلقہ بندیوں کے لیے مردم شماری کے نتائج جلد شائع کیے جائیں، الیکشن کمیشن

اسلام آباد : الیکشن کمیشن پاکستان نے سیکرٹری قانون کو مردم شماری کے مکمل اعداد وشمار جاری کرنے کے لیے خط تحریر کردیا ہے تاکہ نئی حلقہ بندیوں کا کام انجام دیا جا سکے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمیشن پاکستان نے سیکریٹری قانون کو خط لکھ کر حلقہ بندیوں کی بروقت تشکیل کے لیے مردم شماری 2017 کے مکمل اعداد و شمار کو فی الفور شائع کرنے کا مطالبہ کردیا۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ مردم شماری کےبعد نئی حلقہ بندیاں آئینی ضرورت ہے جو کہ مردم شماری کے فوری بعد انجام دی جاتی ہے اس سلسلے میں شماریات ڈویژن کےعبوری نتائج سے جغرافیائی تبدیلیاں بھی ہونی ہیں.

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے اعداد وشمار کے بعد قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستیں ازسرنو مختص کی جانی ہیں جو کہ طویل اور محنت طلب کام ہے اس لیے حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرنے کے لیے وقت درکار ہے اس لیے بروقت حلقہ بندیوں کے لیے جلد از جلد اعداد و شمار جاری کیے جائیں.

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ مردم شماری نتائج کی شائع کرنے میں تاخیر سے حلقہ بندیوں کا کام ممکن نہیں ہو پائے گا جس سے آئندہ الیکشن کے انعقاد میں مشکل پیدا ہو سکتی ہے اس لیے وزارت قانون کو حتمی رپورٹ جلد شائع کرنے کیلئے اقدامات کی درخواست کرتے ہیں.

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top