تازہ ترین

مستونگ دھماکا، پولیس افسر سمیت 20 افراد شہید، 70 زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکا ہوا ہے جس...

اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا...

الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی...

’الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ ادھورا ہے‘

پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ ادھورا ہے 2013 سے 2022 تک ہونے والی فنڈنگ کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پاکستانی اوربیرون ممالک کمپنیوں سے پیسے لئے الیکشن کمیشن میں عمران خان نے جھوٹا بیان حلفی دیا چیئرمین نیب کو ویڈیو سے بلیک میل کرکےمن مانے نتائج لیے گئے۔

سعیدغنی نے کہا کہ عمران خان کو بتانا ہو گا اسرائیل اور بھارتی لوگ فنڈ کیوں دیتے رہے؟ فنڈنگ کیس میں تحقیقات ہونی چاہیے کس کس نے پیسہ دیا جو جعلی ڈگری پر نااہل ہوئے انہوں نےکوئی کرپشن تونہیں کی تھی عمران خان نے بیرون ممالک سے پیسے لے کر آئین کی خلاف ورزی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹی وی پر وہاں کے لوگ کہتے ہیں عمران ہمارا کام اچھےسےکر رہا ہے لاڈلے کو ہر سطح پر تحفظ دیاجاتا ہے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کےمقدمات میں ملوث لوگوں کوسندھ کی جیلوں میں بھیجا جائے عمران خان پاکستان کےلیےسب سےبڑاسیکیورتی رسک بن چکا ہے۔

Comments

- Advertisement -