تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

الیکشن کمیشن کا تحریک انصاف کو ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کیلیے شوکاز

الیکشن کمیشن کا تحریک انصاف کو ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے کییے شوکاز جاری کیا گیا ہے جس میں 22 اگست کو پیش ہوکر وضاحت کی ہدایت کی گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کو شوکاز جاری کیا گیا ہے جس میں 22 اگست کو صبح 10 بجے پیش ہوکر اس حوالے سے وضاحت دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 5 اگست کو جاری شوکاز میں ابراج گروپ کے سربراہ عارف نقوی کی جانب سے ملنے والی 21 لاکھ ڈالرز سے زائد رقم کا تذکرہ کیا گیا ہے جب کہ نوٹس میں بھارتی شہری رومیتا سیٹھی سے وصول 13 ہزار 750 ڈالرز کا بھی ذکر ہے۔

مذکورہ شوکار میں الیکشن کمیشن نے امریکا، کینیڈا اور دیگر ممالک اور کمپنیوں سے ملنے والے فنڈز کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیوں نہ تمام ممنوعہ فنڈز کو ضبط کرلیا جائے۔ پارٹی کی جانب سے 22 اگست کی صبح 10 بجے الیکشن کمیشن میں پیش ہوکر وضاحت دی جائے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا ہے، جس میں عدالت سے الیکشن کمیشن کافیصلہ غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا

پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے الیکشن کمیشن کیخلاف درخواست دائر کی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا شوکازنوٹس بھی کالعدم قرار دیا جائے اور الیکشن کمیشن کا 2 اگست کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

Comments

- Advertisement -