The news is by your side.

عمران خان کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا ردعمل آگیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے تمام الزامات مسترد کر دیے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہیں، عمران خان کے تمام الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ اخلاق کا درس دینا بہت آسان لیکن اس پر خود عمل کرنا مشکل عمل ہے، الیکشن کمیشن کی تمام کارروائی بشمول توشہ خانہ کیس کھلی عدالت میں ہوتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لاتا، الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق اپنے امور سرانجام دیتا رہے گا۔

مزید پڑھیں: ’اسمبلیوں میں واپس نہیں جائیں گے‘، عمران خان نے واضح کر دیا

خیال رہے کہ آج میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر، چیئرمین نیب اور قائم مقام حکومت کے قیام کا طریقہ کار غلط ہے، یہ طریقہ تبدیل ہونا چاہیے اور اسے میرٹ پر ہونا چاہیے، چیف الیکشن کمشنر کا رویہ شروع سے ہی جانبدارانہ ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی آڈیو لیک میں چیف الیکشن کمشنر کا گٹھ جوڑ ثابت ہوگیا، اس کے بعد چیف الیکشن کمشنر کے رہنے کا کوئی جواز نہیں، چیف الیکشن کمشنر کو مستعفی ہونا چاہیے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں