جمعرات, جولائی 23, 2026
اشتہار

میئر کراچی کے انتخاب میں کتنے ماہ لگیں گے؟ الیکشن کمشنر سندھ نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کئی مرتبہ التوا کا شکار ہونے والے کراچی بلدیاتی انتخابات کے بعد اب شہریوں کو مسائل کے حل کے لیے میئر کا 2 سے 3 ماہ انتظار کرنا پڑے گا۔

الیکشن کمشنر سندھ اعجاز چوہان نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب میں مزید 2 سے 3 ماہ لگ سکتے ہیں۔

اعجاز چوہان نے بتایا کہ کراچی کی کُل 246 یونین کونسلز میں سے 11 پر الیکشن ہونا ابھی باقی ہیں، 11 یوسیز کے بعد مخصوص نشستوں پر ارکان کا انتخاب ہوگا۔

الیکشن کمشنر سندھ نے بتایا کہ 246 یوسیز مکمل ہو جائیں گی اس کے بعد میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب ہوگا۔

کراچی بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ 93 یونین کونسلز جیتیں جبکہ جماعت اسلامی نے 86 یوسیز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔ پاکستان تحریک انصاف 40 یونین کونسلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں