تازہ ترین

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

سیکیورٹی فورسز کا خیبر پختونخوا میں آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے صوبہ خیبر پختونخوا میں...

قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں کا انتخابی شیڈول جاری

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی خالی نشتوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی دو دو خالی نشتوں پر انتخابی شیڈول جاری ہوا ہے جس کے مطابق این اے 45 کرم اور این اے 75 سیالکوٹ میں 19 فروری کو پولنگ ہوگی۔

الیکشن کے شیڈول کے تحت پی پی 51 گوجرانوالہ اور پی کے 63 نوشہرہ میں بھی 19 فروری کو پولنگ ہوگی جس کے لیے کاغذات نامزدگی 25 سے 30 دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کنا ہے کہ 19 جنوری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی جبکہ امیدوار بیس جنوری کو کاغذات واپس لے سکیں گے اور 21 جنوری کو انتخابی نشانات جاری ہوں گے۔

2018 انتخابات میں مذکورہ نشتوں پر کامیاب ہونے والے امیدوار

واضح ہے کہ این اے 75 سیالکوٹ سے مسلم لیگ نواز کے امیدوار سید افتخار الحسن 2018 کے الیکشن میں کامیاب ہوئے تھے تاہم 2 اگست 2020 کو ان کے انتقال کے باعث قومی اسمبلی کی یہ نشت خالی ہوگئی تھی۔

این اے 45 کرم سے آزاد امیدوا منیر خان اورکزئی نے 2018 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن وہ بھی رواں برس جون 2 کو حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے دنیا فانی سے رخصت ہوگئے تھے جس کی وجہ سے قومی اسمبلی کی نشت پر دوبارہ الیکشن ہوگا۔

پنجاب اسمبلی کی نشت پی پی 51 گوجرانوالہ سے مسلم لیگ نواز کے اہم رہنما شوکت چیمہ کامیاب ہوئے تھے جو 3 جون کو کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے جبکہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی نشت پی کے 63 نوشہرہ پر پاکستان تحریک انصاف کے میاں جمال الدین کامیاب ہوئے تھے جو 3 جون کو کرونا وائرس سے انتقال کرگئے۔

Comments

- Advertisement -