لاہور: الیکشن ٹربیونل نے این اے 98 گجرانوالہ سےمسلم لیگ ن کے امیدوار طارق محمود کی نااہلی سے متعلق مقدمے کاتفصیلی نتیجہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل میں پیپلز پارٹی کے امتیاز صفدر وڑائچ این اے 98 کے نتائج کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔
درخواست میں مسلم لیگ ن کے رہنماء طارق محمود کی ڈگری کو جعلی قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے اثاثے چھپائے اور انتخابات میں دھاندلی کی۔
ٹربیونل نے درخواست کی سماعت کے بعد 45 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ طارق محمود کے خلاف دھاندلی اور دیگر الزامات ثابت نہیں ہوئے لہذا ان پرعائد الزامات کو خارج کردیا ہے۔