The news is by your side.

Advertisement

انتخابات 2018: الیکشن کمیشن کو 645 شکایات موصول ہوئیں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کو مختلف شہروں کے پولنگ اسٹیشنوں سے 645 شکایات موصول ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مختلف شہروں کے پولنگ اسٹیشنوں سے 645 شکایات موصول ہوئی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق عام انتخابات 2018 کے سلسلے میں پولنگ کے دوران سندھ سے 237 شکایات موصول ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں 217، خیبرپختونخوا سے 57 اور بلوچستان 45 شکایات ملی ہیں جبکہ ویمن جینڈر ڈیسک کو 92 شکایات موصول ہوئی ہیں۔

پیمرا کا نتائج قبل ازوقت دکھانے پر نوٹس، کارروائی کا اعلان

دوسری جانب پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے کچھ چینلز کی جانب سے انتخابی نتائج قبل ازقت دکھانے پر نوٹس لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیمرا نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والے چینلز کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے، پیمرا حکام کا کہنا تھا کہ بعض چینلز کی جانب سے الیکشن کمیشن، پیمرا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لیا گیا ہے،

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق الیکشن کا پہلا فیصلہ شام 7 بجے سنایا جانا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں