لاہور : الیکشن 2024 کے لئے پیپلز پارٹی کی جانب سے پنجاب کے امیدواروں کا اعلان ایک دو دنوں میں کردیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے پنجاب سے امیدواروں کو حتمی شکل دے دی ، جس کا اعلان ایک دو دنوں میں کردیا جائے گا۔
پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چوہدری اسلم گل پارٹی ٹکٹ سے محروم ہوگئے، چوہدری اسلم گل کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہو چکے ہیں۔
اسلم گل بلاول بھٹو زرداری کے حلقہ این اے 127 کے ساتھ صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہیں، اسلم گل نے اسی حلقے سے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی ایم این اے شائستہ پرویز ملک کے مقابلے میں 33 ہزار ووٹ حاصل کیے تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ پارٹی قیادت کا مؤقف ہے کہ اسلم گل خود الیکشن میں حصہ لینے کی بجائے پارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم کی نگرانی کریں۔
قومی اسمبلی کے حلقہ سے بلاول بھٹو زرداری امیدوار ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی کے لیے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماؤں کو ترجیح دی جارہی ہیں۔
ت