لاہور : لاہور ہائی کورٹ میں نااہلی کی مدت 5 سال کرنے پر الیکشن ایکٹ ترمیمی سیکشن 232 کو چیلنج کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نااہلی کی مدت 5 سال کرنے پر الیکشن ایکٹ ترمیمی سیکشن 232 کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔
لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ندیم سرورایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ، جس میں موقف اختیار کیا کہ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت 5 سال مقرر کی گئی ، سپریم کورٹ باسٹھ ون ایف کی تشریح کرچکی ہے۔
ترمیم سپریم کورٹ کےفیصلوں کی خلاف ورزی ہے، استدعا ہے کہ عدالت نااہلی کی مدت5سال کرنےکی ترمیم کوکالعدم قراردے۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی نے نااہلی کی زیادہ سے زیادہ سزا پانچ سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور کرلیا تھا۔
بل کی منظوری سے سابق وزیراعظم نواز شریف اور استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے الیکشن لڑنےکی راہ بھی ہموار ہوگئی تھی۔