تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

پاکستان میں انتخابات آزادانہ اور منصفانہ تھے، سابق بھارتی چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد: سابق بھارتی چیف الیکشن کمشنر شہباب الدین یعقوب قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابات آزادانہ اور منصفانہ تھے، کسی پولنگ ایجنٹ سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عام انتخابات کے موقع پر بین الاقوامی مبصرین سمیت بھارتی چیف الیکشن کمشنر نے پاکستان کا دورہ کیا اور عام انتخابات کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔

سابق بھارتی چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کئی پولنگ اسسٹیشنز کا دورہ کیا، کسی پولنگ ایجنٹ سے کوئی شکایت نہیں ملی، پاکستان میں انتخابات آزادانہ اور منصفانہ تھے۔

شہاب الدین یعقوب قریشی نے کہا کہ بطور مبصر الیکشن کے روز 70 پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور ووٹنگ کے عمل کا جائزہ لیا، ہر پولنگ اسٹیشن پر تین سے چار جماعتوں کے ایجنٹس موجود تھے جس کی وجہ سے بے ضابطگیاں نہیں ہوئیں۔

دوسری جانب تاریخی انتخابات پر یورپی یونین مبصر مشن کے چیف مبصر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی، یورپی یونین مبصر مشن کے چیف مبصر کا کہنا تھا کہ 113 مختلف انتخابی حلقوں کا دورہ کیا، کچھ جگہوں پر اسٹاف کی وجہ سے گنتی کا عمل متاثر ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹاف، شراکت داروں کی محنت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، الیکشن کے دن معذور اور خواتین کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی 251 نشتوں کے نتائج جاری کردیے جس کے مطابق تحریک انصاف قومی اسمبلی میں 110 نشتوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -