تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

’عدالتی اصلاحات بل پر کیا فیصلہ کروں گا یہ کہنا قبل ازوقت ہے‘

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عدالتی...

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

پنجاب میں انتخابات، پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن سے اہم مطالبہ

پنجاب میں 30 اپریل کو شیڈول انتخابات سے متعلق پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا ہے اور پولنگ افسران عدلیہ سے لینے کی درخواست کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں 30 اپریل کو شیڈول عام انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا ہے۔ پارٹی کے سینیئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو خط لکھا ہے جس میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اور ریٹرننگ افسران ماتحت عدلیہ سے لینے کی درخواست کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے صوبائی الیکشن کمیشن کو دی گئی درخواست الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 50 اور 51 کے تحت دی گئی ہے جس میں آئین پاکستان کے آرٹیکل 218 کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال نے مذکورہ خط الیکشن کمیشن پنجاب کے آفس میں موصول کرایا۔

خط کے لکھا گیا ہے کہ پنجاب کے انتخابات میں ریٹرننگ افسران ماتحت عدلیہ سے لیے جائیں کیونکہ صاف وشفاف انتخابات کے لیے یہ عمل بہت ضروری ہے۔

Comments